• news

قصور: اشےائے خودونوش کی قےمتوں مےں بے پناہ اضافہ‘ شہریوں کو مشکلات 


قصور (نمائندہ نوائے وقت) پیڑولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز کے اضافے سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیاہے ملک کے دیگر شہروں کی طرح قصور میں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لوگ ذہنی دباو¿ کا شکار ہونے لگے جس کی وجہ سے خودکشیوں اور کرائم ریٹس میں اضافہ ہو گیا بھوک سے بلکتے عوام حکومت کو بدعائیں دینے لگے۔ آٹا،دال،چینی خصوصاًگھی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگراں فروشوں نے بھی کمر کس لی۔روز مرہ کی استعمال کی چیزیں عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہوچکی مگر مہنگائی ہے کہ دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمیں صرف کچن تک ہی محدود کر کے رکھ دیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول نہیں کیا تو صبر کا پیمانہ لبریزہوجائے گا اور عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تو پھر اس صورتحال کو قابو کرنا کسی کے بھی بس میں نہیں رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن