ن لیگ خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے: سجاد حسےن
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) پی پی 141 کے امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ نے عید کے ایام میں حلقہ کے مختلف مقامات پر دورہ کیا جہاں انہوں نے معززین سے ملاقات کر کے عید کی مبارکباد دینے کے علاوہ آئندہ انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہاکہ ن لیگ مضبوط ،روشن اور خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے جبکہ دوسری طرف عمران خان مسلسل ملک کے اندر سیاسی ،معاشی عدم استحکام پیدا کرکے دشمن کے ایجنڈا کو پورا کررہے ہیں عمران خان کے آئے روز نئے بیانات اور الزامات ان کا جھوٹ کے پلندوںکے سوا کچھ نہ ہے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا جنرل باجوہ پر الزام لگانے سے خود عمران خان عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکے ہیں عوام کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے تاکہ جھوٹے شکست کو سیاست سے آﺅٹ کیا جاسکے ۔