عمران کے ویژن کی تکمیل کیلئے ہمیشہ تحریک انصاف کا ساتھ دیا : افضال حےدر
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے اپنی اقامت گاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتما م کیا جس میںپی پی 140 کے نامزد امیدوار بیرسٹر چودھری طیاب راشد سندھو ، رانا بلال محمود خاں ،چودھری مشتاق احمد ذیلدار ،شانی خان ،ظفر اقبال انصاری ،ایاز خان ، ملک آصف ،مرزا افضل بیگ ، عرفان بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے میاں افضال حیدر نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے ہمیشہ تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی تحریک انصاف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہےں گے پارٹی عہدیداران ، کارکنان اور سابق عہدیداران ہمارے لیے سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت آئین پاکستان کیساتھ کھلواڑ کرنے کیساتھ ساتھ انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ جرات مندی،بہادری اور پاکستان کے وقار کی بلندی کی سیاست ہے۔