• news

عام انتخابات مےں تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کریگی: چوہدری اوےس


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پی پی 139 کے امیدوار چودھری اویس عمر ورک نے سابق ایم این اے چودھری سعید ورک ، سابق ایس ایس پی چودھری عمر ورک و دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکن کے ہمراہ عید کے ایام میں حلقہ کے مختلف مقامات پر دورہ کیا جہاں معززین علاقہ نے ان کو پھولوں کے ہار و مالائے پہنائیں اور انکی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے چودھری اویس عمر ورک نے کہا کہ حکمرا ن اتحاد سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مخالفت کر کے ملک میں مزید آئینی بحرا ن پیدا کرنیکی کوشش کر رہا ہے یہ انکی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کا مقابلہ کرنیکی بجائے ان کےخلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال انکی واضح شکست کا ثبوت ہے انہوںنے کہاکہ انتخابات جب بھی ہونگے تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کریگی اب عمران خان کا راستہ روکنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن