ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز کا لےٹ آنا معمول ‘ مرےض خوار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے ٹراما سینٹر میں ڈیوٹی ڈاکٹر ٹائم پر آنے کی بجائے گھنٹوں لیٹ آتے ہیں اس دوران مریضوں کو ہسپتال میں موجود سکیورٹی کا عملہ دھکے دےکر ٹراما سینٹر سے باہر نکال دیتے ہیں جبکہ ٹراما سینٹر میں پیرا میڈیکل سٹاف نرسز ڈیوٹی کرنے کی بجائے موبائل پر لگی رہتی ہے اور وارڈ کے سویپر وغیرہ مریضوں کو ڈرپس اور انجکشن وغیرہ بھی لگاتے ہےں جبکہ ٹراما سینٹر میں مریضوں کو مفت ادویات کی سہولت بھی میسر نہیں ہے اس سنگین صورتحال میں شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل شیخوپورہ کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں گزشتہ6 روز سے ایک 70سالہ لاوارث بزرگ ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 6روز سے بھوکا پیاسالیٹرین کے قریب بیڈ پر بے اصرا پڑا ہے جس کے ماتھے پر زخم ہے جو خود بخود سوکھ چکے ہے ہوش میں آنے پر بزرگ نے بتایا کہ اس کا نام روشن ہے اور وہ فیصل آباد کے علاقہ مائی دی جھگی ہجویری ٹاﺅن کا رہائشی ہے جو کسی حادثے میں زخمی ہو نے کے بعد ہسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹر اور عملہ نے بے حسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسے لیٹرین کے ساتھ ایک بیڈ پر منتقل کر دیااسی طرح چند روز قبل حادثے میں ایک لاوارث شخص زخمی ہو کر ہسپتال لایا گیا جس کو مرہم پتی کرنے کے بعد ہسپتال کی راہداری میں ہی چھوڑ دیا گیا جو زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جاںبحق ہو گیا شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لاوارث مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔