ہمیں انفرادی ‘ اجتماعی طور پر توبہ استغفار کی ضرورت ہے: علماء
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ گردونواح میں عید الفطر انتہائی جو ش وخروش اور مذہبی احترام کیساتھ منائی گئی جہاں پر علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت پر زور دینے کے علاوہ اسلام کی بالادستی کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کہاکہ کفار کا غیر فطری اتحاد مسلمانوں کے فطری اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے غالب آتا جارہا ہے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر توبہ استغفار کی ضرورت ہے علماءکرام نے فلسطین ،کشمیر سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی امت مسلمہ کی بحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں ان میں مفسر قرآن مولانا ثناءاللہ بھٹی ایم اے ، پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری ،مولانا سلیم اعظم بلوچ، حافظ محمدقسیم ،حافظ قاری عبدالرحمن شیخوپوری ،ڈاکٹر حافظ عثمان مقبول ،قاری محمدحنیف ،قاری طیب غفورشیخوپوری ودیگر علماءکرام شامل ہیں۔، مولانا محمد اشرف طاہر ،مولانا عمر جواد قاسمی ،ڈاکٹر قاری فیاض الحسن جمیل الازہری ،قاری عابد حسین رضوی ،مفتی شہباز احمد سیال، مولانا کرامت علی نقشبندی ،قاری عابد حسین رضوی،قاری شفاقت حسین قادری ،حکیم شیر اسلم قادری ،علامہ ہادی الحسینی ،مولانا محمدشریف اصغر ودیگر علماءکرام شامل ہیں۔