• news

متنازعہ انتخابات ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل بن سکتے ہیں: ملک یوسف 


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) متین فلور ملز کے چیئرمین ملک یوسف ، چیف ایگزیکٹو ملک ندیم یوسف ڈالو ، ملک عابد یوسف اور ملک حمزہ ندیم نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ کس طرح چار سال میں تبدیلی کے نام پر لوگوں کا استحصال ہوتا رہا ہے‘بہت جلد عوام کو مہنگائی میں کمی کا ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا اور آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی جس کا فائدہ عوام کو ہوگا‘ صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنماﺅں نے کہا کہ متنازعہ انتخابات ملکی سالمیت اور اتحاد کیلئے زہر قاتل بن سکتے ہیں حصول اقتدار کےلئے عمران خان کی بھوک غیر منصفانہ فیصلوں کا نتیجہ ہے دو صوبائی اسمبلیوں کے پہلے انتخابات ملک کو انارکی کی جانب دھکیلیں گے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہیں عمران نیازی کی وجہ سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن