گوجرانوالہ: عید پر پارکس میں شہریوں کی سہولت کےلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم کے احکامات پر ضلعی پولیس کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مختلف پارکس ہائے میں شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے۔ ان ہیلپ ڈیسک پر تعینات افسروں و جوان بشمول لیڈیز پولیس شہریوں کی خدمت میں مسلسل مصروف عمل رہے اسی جذبے کی بدولت گوجرانوالہ پولیس نے تفریحی مقامات اور پارکس میں آئے چھبیس بچوں کو جو دوران تفریح والدین سے بچھڑ گئے تھے دوبارہ ان کے والدین سے ملا دیا۔