ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ کی جانب سے عیدالفطر پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
جھنگ (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ کی جانب سے عیدالفطر پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ، 1300 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ 772 والنٹئیرز نے فرائض سرانجام دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نماز عید الفطر کے موقع پر ضلع کی 386 مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا گیا تھا۔عید بازار، شاپنگ مالز، مارکیٹس، پکٹ پوائنٹس، تفریحی مقامات، پارکس، ہیڈ ورکس اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر 1300 سے زائد پولیس افسران جبکہ 772 والنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریزروہائے پولیس لائنز میں سٹینڈ ٹو رہیں ۔ ڈی پی اوملک طارق محبوب کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جھنگ پولیس الرٹ رہی۔ تجارتی مراکز، مارکیٹس میں خواتین کے رش والے مقامات پر لیڈی پولیس افسران بھی تعینات کی گئی تھی جبکہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف بھی تعینات کیا گیا ۔موبائل تھانہ جات، شاہین اسکواڈز اور ایلیٹ فورس شہر بھر میں مؤثرگشت کرکے ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دی ۔