• news

اوکاڑہ:15لاکھ روپے تاوان کے بعد اشٹام فروش بازیاب

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ حویلی لکھا کے اشٹام فروش کو15لاکھ روپے تاون اداکرکے بازیاب کرالیاگیا۔اشٹام فروش کو15یوم قبل کچے کے علاقے کے ڈاکو  ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کرکے لے گئے تھے ڈاکوئوں نے رہائی کے بدلے ایک کروڑ تاوان کامطالبہ کیاتھا بتایاگیاہے کہ 15یوم قبل حویلی لکھا کے ایک اسٹام فروش امجد شہزاد کوکچے کے علاقے کے ڈاکوئوں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے ورغلا کراغواء کرلیا ڈاکوئوں نے اسٹام فروش کوکچے کے علاقے میں زنجیروں سے باندھ رکھاتھا اوراس پر تشدد کرتے تھے ڈاکوئوں نے اسٹام فروش کی ویڈیو بناکراس کے لواحقین کوسینڈ کردی۔

ای پیپر-دی نیشن