• news

مغرب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازشیں کر رہا ہے :شبیر عثمانی

چناب نگر(نمائندہ خصوصی)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر پاکستان کے بانی انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہ مغرب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازشیں کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے پاکستان دنیا میں سر اٹھا کر چلنے والا باوقار ملک ہے اور اپنا دفاع کرنا جانتا ہے حکمران ڈپلو میسی پالیسی اور امت کے دفاع کے لیے اسوہ حسنہ سے سبق سیکھیں اور ایک ایسا مثالی پرامن ملک بنائیں جو پوری دنیا کے لیے مثال بنے انہوں نے کہا کہ مغرب پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ ہم روادار نہیں ہیں اور کسی دوسرے کو برداشت نہیں کرتے ہم کہتے ہیں کہ رواداری سمیت تمام معاملات سیرت طیبہ سے سیکھیں جائیں، آج مسلمانوں پر زوال اور پستی کی وجہ قرآن کریم سے دوری ہے جس سے طاغوت کو قوت ملی اورمسلمان کمزور ہوگئے،سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر مظلومیت اور غلامی سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن