کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا ہسپتال کا معائنہ
کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ کا ہسپتال کا معائنہ ،ڈیوٹی پر معمور سٹاف کی چیکنگ سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں میں عید الفطر کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ہسپتال کے عملہ کو مریضوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی آدھے سے زیادہ بیماری ڈاکٹرز حضرات کے رویے سے ہی ٹھیک ہوجاتی ہے۔جبکہ لواحقین کو چاہیے کہ وہ بھی ہسپتال کے عملہ سے پوری طرح تعاون کریں اور کسی کو تنگ نہ کریں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھی ہمراہ تھے۔