ماموں کانجن: بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، نوجوان کے خلاف مقدمہ
ماموں کانجن(نامہ نگار)سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا چک508گ ب کے محمد مظہر عرف بابر علی نے مقدمہ میں الزام لگایا کہ وہ گندم کی کٹائی کرنے گئے تھے کہ دوپہر کے وقت اسکی سات سالہ گونگی بہری بیٹی عتیہ کو گورنمنٹ بوائز سکول کے قریب سے گزرتے ہوئے گاؤں کے مبینہ اوباش کامران نے پکڑ لیا اور زبردستی اٹھا کر سکول کے اندر لے گیا جہاں اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا تو میری بیٹی کے شور واویلا پر میری اہلیہ اور لیاقت نامی شخص وہاں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا اہل دیہہ کے مطابق مدعی نے دیرینہ مخالفت کی بناپر کامران کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے تاہم حقائق پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکیں گے ۔