پیرمحل: دیرینہ عداوت کا شاخسانہ والدین کا اکلوتا بیٹا بے دردی سے قتل
پیرمحل(نا مہ نگار) دیرینہ عداوت کا شاخسانہ،والدین کا اکلوتا بیٹا بے دردی سے قتل ،پو لیس نے ملز مان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسرکٹ پو لیس آفیسر ٹو بہ ٹیک سنگھ کے آفس سے جاری رپورٹ کے مطا بق گا ئوں 335گ ب کے مکین بشیر احمد کا 21سالہ بیٹا عبدالصمد اچانک گھر سے غائب ہوا تو گھنٹوں گزر جانے پر واپس نہ آیا تشویش ہو نے پر ورثاء نے متعلقہ تھانہ پو لیس کو آگا ہی دی وتلاش کے دوران مز کورہ گا ئوں کے قبرستان سے ہی مقتول عبدالصمد کی مٹی میں لتھڑی نعش برآمد کر لی گئی جس کو تیز دھار آلہ سے موت کے گھاٹ اتا را گیاتھا ۔پو لیس نے فوری کا روائی کرتے ہو ئے مقتول کے قتل میں ملوث مبینہ ملز مان فداحسین گادھی اور عمر ڈوگر کو حراست میں لیکر مقتول کا مو بائل فون بھی برآمد کر لیا۔