آر پی او اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے پولیس لائنز میں نمازعید پڑھی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹرعابد خان،ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور سی پی او سید ناصر رضوی نے ضلعی وپولیس انتظامیہ کے افسران واہلکاروں کے ہمراہ پولیس لائینز میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد افسران شہریوں میں گھل مل گئے۔ڈپٹی کمشنر نے اہلیان فیصل آباد کو عید کی مبارکباد اور ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔انہوں نے کہا کہ عید اخوت،ایثار،ہمدردی کے جذبات کو پروان چڑھانے کا دن ہے اور دوسروں کی خوشیوں میں شامل ہونا عید کا حقیقی فلسفہ ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ضلعی وپولیس انتظامیہ نے عید کے موقع پر بھرپور انتظامی وحفاظتی انتظامات کئے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس کے ملازمین کے ساتھ عید کے لمحات گزارے۔ملازمین کو عیدکی مبارکباد دی اور ان میں عیدی تقسیم کی ۔ انہوں نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں۔