عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے: نوید مرتضیٰ چیمہ
چناب نگر(نمائندہ نوائے وقت )ڈی ایس پی لالیاں نوید مرتضیٰ چیمہ کا ایس ایچ او تھانہ چناب نگر مناظر علی و پولیس آفیسران کے ہمراہ عید لفطر کے ایام میں چناب نگر و گردونواح میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ سیکیورٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹیاں دینے کی ہدایات دی مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے چناب پارک اور دریائے چناب و چناب نگر کے تفریح مقامات پارکوں کی سیکیورٹی کی چیکنگ کے دورآن ڈی ایس پی نوید مرتضیٰ چیمہ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات کی کہ دریائے اور چناب نگر پارک میں آنے والے سیاحوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا جائے کسی بھی شہری کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے دریائے چناب نگر میں نہانے پر پابندی ہے ون ویلنگ ، ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے ، کسی بھی شہری کوقانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈیوٹیاں میں غفلت و لا پرواہی کرنے والے کسی بھی پولیس اہلکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔