• news

بجٹ کی تیاری میں عوامی سہولیات کو نظر انداز کیا گیا:ڈاکٹر طارق سلیمان

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 122 ڈاکٹر طارق سلیمان نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں عوامی سہولیات کو نظر انداز کیا گیا تو اس بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ٹیکس فری بجٹ پیش کرے اور بجٹ سے قبل حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کو اعتماد میں لے اور ان کی مشاورت سے بجٹ پیش کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر بجٹ پیش کیا گیا تو کروڑوں روپے ٹیکس دینے والے تاجروں کو مایوسی ہو گی۔ ٹیکس دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے مگر اس ذمہ داری کا احساس حکومت کو بھی کرنا چاہیے تا کہ برابری کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن