• news

مشکل وقت میں اہلیہ ساتھ نہ دیتیں تو نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتا:ویرات کوہلی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کارکردگی کی تنزلی اور بحالی سے متعلق متعدد انکشافات کیے ہیں۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کا بتانا تھا کہ مشکل وقت میں اہلیہ انوشکا شرما ساتھ نہ دیتیں تو نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتا، اہلیہ اپنے شوبز کیریر میں اتار چڑھا دیکھ چکی تھیں۔ کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے میں پریشانی میں منفی باتیں سوچتا تھا۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ خراب کارکردگی کے سبب مزید نروس ہو کر اپنی فکر مندی بڑھا دیتا۔ کئی نفسیاتی مسائل گھیر لیتے مگر انوشکا نے مجھے حقیقت کا اور بہادری سے سامنا کرنے کا سبق دیا۔ میری اور انوشکا شرما کی طویل گفتگو ہوتی جس سے مجھے مشکل وقت سے نکلنے کا حوصلہ ملتا تھا، انوشکا نے کبھی مجھے جھوٹی تسلی نہیں دی بلکہ یہی حوصلہ دیا کہ کوئی بھی صورتحال ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتی

ای پیپر-دی نیشن