گوجرانوالہ: گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ایس ایچ او معطل
گوجرانوالہ وزیر آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) گلے پر قاتل ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ گوجرانوالہ صدیق ٹاﺅن کا رہائشی سمیع اللہ اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ گکھڑ منڈی کے قریب اچانک گلے پر ڈور پھرنے سے شہ رگ کٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیونے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ڈی ایس پی سرکل وزیر آباد سعید احمد نے متوفی سمیع اللہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔ کٹی پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر اےس اےچ او معطل جبکہ وزےر اعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔ شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں مےں پولےس کی غفلت اور نااہلی سے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھےل جاری ہے۔ نوجوان سمےع اللہ جس کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اس افسوسناک واقعہ کا وزےر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لےتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولےس حکام نے اےس اےچ او کو معطل کر کے مقدمہ درج کر لےا ہے۔ سمےع اللہ کو آہوں و سسکےوں مےں مقامی قبرستان مےں سپرد خاک کر دےا گےا ہے۔ دوسری جانب کٹی پتنگ کی ڈور ےں منہ پر پھرنے سے موڑ اےمن آبادکے قرےب عدنان اور مکی روڈ پر عمر بھی زخمی ہوا ہے۔
پتنگ، ڈور
قاتل ڈور