• news

امارات کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ


دبئی(نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئر لائن کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر طیارہ کٹھمنڈو ایئرپورٹ سے دبئی آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا، طیارے کو بعد میں منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن