• news

لیبیا: 2 کشتیاں ڈوب گئیں‘ پاکستانیوں سمیت 57 تارکین جاں بحق


طرابلس (نوائے وقت رپورٹ) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متعدد لاپتہ ہو گئے۔ کشتیوں میں یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان‘ شام‘ تیونس اور مصر سے تھا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے۔ ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ سے مزید لاشیں نکالے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 11 نعشیں نکال لی گئیں۔ 4 تارکین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن