• news

 تحریک انصاف جماعت اسلامی کمیٹیوں کا اجلاس، سیاسی بحران کے خاتمے پر غور 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں انتخابات کے انعقاد پر اتفاق رائے کے لئے بنائی جانے والی کمیٹیوں کا اجلاس جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کے دفتر گارڈن ٹاﺅن میں ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے امیر العظیم اور فرید احمد پراچہ شریک ہوئے اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات کو جلد از جلد نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن