عمران خان کے الزامات پر حسین حقانی نے نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کے بعد امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے نوٹس بھجوا دیا۔امریکا میں مبینہ لابنگ کے الزامات کے بعد حسین حقانی نے وکیل کے ذریعے عمران خان کوالزامات پرنوٹس بھجوایا، یہ نوٹس اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں بھجوایا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے حسین حقانی پر امریکا میں قمر جاوید باجوہ کیلئے لابنگ کا جھوٹا الزام لگایا، حکومت گرانے کیلئے مہم چلانے کا الزام اشتعال انگیز ہے۔ عمران خان فوری طور پر جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات دینے سے باز رہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے حسین حقانی نے کبھی بھی کسی آرمی چیف کیلئے امریکا میں لابنگ نہیں کی، میرے موکل سکالر ہیں جو پاکستانی سیاست اور خارجہ پالیسی پر لکھتے تھے، امریکا میں رجسٹریشن کے بغیر کوئی بھی کسی کیلئے لابنگ نہیں کر سکتا۔ نوٹس میںوکیل اسٹیون برینزن نے کہا حسین حقانی نے امریکاقوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی اور کسی سیاسی رہنماکی حمایت یا لابنگ کیلئے معاوضہ نہیں لیا، حسین حقانی کیخلاف الزامات جھوٹے،ہتک آمیزاورخطرناک ہیں۔
حسین حقانی