سکھ رہنما امرت پال سنگھ ہائی سکیورٹی جیل آسام منتقل
چندی گڑھ (نیٹ نیوز) علیحدگی کی تحریک چلانے والے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو آسام کی ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی اخبار نے حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا حکومت پنجاب نے مرکز کی درخواست پر امرت پال سنگھ کو آسام جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پنجاب سے 2 ہزار 600 کلومیٹر دور ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا امرت پال سنگھ کو پنجاب یا ہریانہ کی کسی جیل میں رکھا جاتا ہے تو کسی قسم کے جیل توڑنے یا احتجاج سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔