قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری
اسلام آباد (نیٹ نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کر لیا گیا، جس کا 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق گیس میٹرز کے ماہانہ کرایہ میں 40 روپے سے 570 روپے اضافے پر توجہ دلاو¿ نوٹس جمع ہو گا، وفاقی وزیر سید نوید قمر تجارتی نشانات آرڈیننس کا ترمیمی بل 2023 پیش کریں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث ہو گی، مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ پر توجہ دلاو¿ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی