• news

پنجاب میں پہلے الیکشن کرانا درست نہیں ، قانون کے مطابق ایک ہی روز ضروری : رانا ثنا 


فیصل آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ قانون کے مطابق پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کا انعقادضروری ہے جبکہ پنجاب میں پہلے الیکشن منعقد کروانا درست نہیں کیونکہ اگرپنجاب میں کسی ایک پارٹی کی حکومت ہوگی تو باقی پارٹیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگانیز ان کی حکومت میں فتنے نے ایک مہینہ بھی سکون سے نہیں گزارا، کبھی وہ لانگ مارچ کی دھمکی دیتاہے اورکبھی کچھ اور دھمکی،اب کہتا ہے کہ پورے ملک میں سے پہلے پنجاب میں الیکشن کروا دیں اور باقی بعد میں کروائے جائیں جو کسی صورت قابل قبول اقدام نہیں کیونکہ جب الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہوتے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے اسلئے الیکشن کا فری اینڈ فیئر ہونا اور اس کے نتیجوں پر اعتمادو یقین ہونا بہت ضروری ہے وگرنہ ملک میں مزید انارکی پھیلے گی جس کا یہ ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔فیصل آباد جس کا اہتمام وہاں کی سادات فیملی کی جانب سے کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں مذکورہ پروقار تقریب میں مدعو کیا گیا جس پر وہ منتظمین کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو فرائض ان کے اوپر ہیں وہ ان کو جانتے ہیں اور اس ذمہ داری کو پوراکرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے کے لوگوں نے انہیں کامیاب اور ان پر اعتماد کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال انہوں نے اپوزیشن میں گزارے اوراپوزیشن میں ان کے خلاف بہت مقدمے ہوئے لیکن اس کی کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ اپنی ساس کی بات سننے کی بجائے قوم کی بات سنی جائے اور اس ملک میں ایک ہی دن الیکشن کروائے جائیں جو فری اینڈ فیئرہوں۔انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کوان کی اسمبلیاں ختم ہوں گی اس کے بعد کیئر ٹیکر حکومت کی نگرانی میں الیکشن ہوں گے جو فری اورفیئر ہونگے۔ راناثناخان نے کہا کہ ہمیں آپکی خدمت کرنے کا موقع ایک مرتبہ پھر ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب اسٹیبلشمنٹ ساتھ تھی تو اس نے عمران کا ساتھ دیا اور اس کو اس ملک میں مسلط کردیالیکن اس نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ میاں نواز شریف تین دفعہ وزیر اعظم بنا تو انہوں نے موٹرویز،میٹرو بس اور سٹرکوں کے جال بچھائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سڑک جو ہے وہ ترقی لے کر آتی ہے،اس سے فاصلے کم ہوتے ہیں اور ان کے جال مسلم لیگ ن نے بچھائے لیکن عمران بتائے اس نے تین سال میں کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نے اپنی حکومت میں ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،جب عمران خان وزیر اعظم تھے انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ کیااورآج اسی معاہدے کی وجہ سے ملک زوال کا شکار ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پٹرول مہنگا،بجلی و گیس مہنگی یہ سب آئی ایم ایف کے معاہدہ کی وجہ سے ہوا۔
رانا ثناء

ای پیپر-دی نیشن