• news

مقبوضہ کشمیر : محاصرے ، تلاشی کارروائیاں جاری ، 3 نوجوانوں کو عمر قید 

نئی دہلی ، سرینگر ، جموں (این این آئی) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 4درجن سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیاہے جو مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہیں۔دوسری جانب بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوعمر قید کی سزا سنائی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میںاین آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج اشونی شرما نے فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں کشمیری نوجوانوں ماجدعلی شیخ، شاہ نواز اور ماجد امین کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ سابق گورنر ستیہ پال ملک نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 2019کے پلوامہ حملے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ستیہ پال ملک نے ان خیالات کا اظہار راجستھان کے علاقے سیکر میں صحافیوں سے گفتگو میںبھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان میں اٹھائے گئے سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ امیت شاہ نے کہاتھا کہ ستیہ پال ملک بی جے پی سے اپنی راہیں جدا کرنے کے بعد الزامات لگا رہے ہیں ۔ستیہ پال ملک نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ انہوں نے یہ مسئلہ اس وقت اٹھایا جب وہ اقتدار سے باہر تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل اس وقت سے سوال اٹھا رہے ہیں جس دن حملہ ہوا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے سرینگر اور جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کے لیے تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں میں طلب کرنے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن