سوڈان سے 700 پاکستانی بحفاظت نکال لئے ، دوست ممالک مدد کر رہے بلاول
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق کہا کہ وزارت خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کی ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لے کر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا ہے، سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ خرطوم اور پورٹ سوڈان میں سفیر کی ٹیم پاکستانیوں کے قیام کی سہولت کیلئے کام کررہی ہے۔ پاکستانیوں کے انخلا کا عمل آسان بنانے کیلئے دوست ممالک خصوصاً سعودی عرب مصروف عمل ہے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید کی سربراہی میں دفتر خارجہ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
بلاول