آزادکشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل
لاہور ( این این آئی) آزادکشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل کر دی گئی ۔تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبد القیوم نیازی کو نیا صدرنامزد کردیا۔تحریک انصاف کے مطابق عبدالقیوم نیازی جلد ریاست میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے۔پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین قانون ساز اسمبلی کے جماعت سے اخراج کی بعد حلقوں کی سطح پرامیدواروں کا تعین کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سردارعبدالقیوم نیازی ایک سال تک وزیراعظم آزادکشمیر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی طرف سے ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر وزارت عظمی سے مستعفی ہوئے۔
آزاد کشمیر صدارت تبدیل