حکومت انتخابا ت سے بھاگ رہی ہے: عبدالکریم
لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پی پی 148 عبدالکریم خان نے باقاعدہ حلقے میں الیکشن مہم کے آغاز کے موقع پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ کا صفایا ہوگیا ہے اسی لیے الیکشن سے بھاگ رہی ہے کیونکہ عمران خان میرٹ پر جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے ہیں وہ اپنے اپنے حلقوں میں ناقابل شکست ہیں ہم اپنی سیٹیں جیت کر اپنے قائد انتخاب کا مان رکھیں گے اور پی ٹی آئی حکومت بناکر پنجاب عوام کی خدمت کے ایک اور نئے دور کا آغاز کرے گی۔آنے والا دور تحریک انصاف عوام کا ہوگا عوام کی خدمت کرنا تحریک انصاف کی سیاست کا محور و مرکز ہے عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے پی ڈی ایم کے نام نہاد ٹولے کا ملک دشمن ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوگا اس موقع پر حلقے کی بڑی تعداد میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔