• news

پی ٹی آئی این کا منشور کرپشن کی سزا موت ہے: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈارنے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ دیتے وقت اپنا منشور سے واضح طور پر آگاہ کرےں پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کرپشن کے خاتمے اور الیکشن میں پیسے کی دوڑ کو ختم کرنے کیلئے تمام ارکان اسمبلی کے ترقیاتی اور صوابدیدی فنڈ کو فوری ختم کیا جائے اور سرکاری افسروں کی پوسٹنگ ٹرانسفر بھی ان کی دسترس سے باہر ہو ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی ٹی آئی این کے ٹکٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے کیا اختر ڈارنے کہا کہ پی ٹی آئی این کا منشور کرپشن کی سزا موت ہے جس پر عملدرآمد کرکے ہی ہم ملک کو معاشی سیاسی اور اخلاقی طور پر آگے لے جا سکتے ہے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی فنڈز کو لوکل باڈیز کے نمائندوں اور ہارنے والے امیدواروں کی مشترکہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاسکتاہے اس اقدام سے سیاست میں لوٹ مار کرنے والے عناصر خود بخود بھاگ جائےں گے اور صاف شفاف پڑھے لکھے محب وطن نوجوان اسمبلیوں کا رخ کرےں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن