پی ڈی ایم کی 13جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں:ناصر سلمان
لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار۔پی پی 152 ناصر سلمان حلقے میں انتخابی کمپین کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر اپنی انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 13جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ورنہ پنجاب میں الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو اپنا آئینی کردار ادا نہ کرنا پڑتا بلکہ امپورٹڈ حکومت خود ہی آئین پر عمل کرتے ہوئے 90 روز کے اندر الیکشن کرا دیتی اگر انہوں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو قوم ان کا ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کرے گی اور الیکشن کے انعقاد میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کرے گی۔