• news

 کمشنر نے منظور پارکنگ ایریاز کو استعمال نہ کرنے پر اجلاس طلب کرلیا


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے تمام کمرشل بلڈنگز میں منظور پارکنگ ایریاز کو پارکنگ کیلئے استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف فیصلے پر ایکشن کیلئے عملی اقدام کے حوالے سے لاہور کے تمام اداروں و محکموں کے افسران کو طلب کر لیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاواکی زیر صدارت اجلاس میں سروے،رپورٹس پر حتمی ایکشن پلان بنے گا۔ انتظامیہ و پولیس کا مشترکہ ایکشن ہوگا۔ ایل ڈی اے، ٹیپا، واسا،ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، پولیس سکیورٹی انچارجز، پی ایچ اے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ہورہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آپریشن تمام منظور شدہ پلازے، عمارتوں پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات ، دوکانیں، شوروم وغیرہ بنانے والوں کے خلاف ہو گا۔ پلازے، عمارات سیل ہونگی اور جرمانے عائد ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ متعلقہ تاجر ایسوسی ایشن کی ضمانت اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ڈی سیلنگ ہوگی۔ ایل ڈی اے و ایم سی ایل کے تمام میٹروپولیٹن ونگز اور تمام اے سیز مشترکہ آپریشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی 9 ماڈل شاہراو¿ں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنایا جارہا ہے۔ کوئی کمپرومائز نہیں۔ ماڈل شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پارکنگ بحالی کیلئے کاروباری افراد کو مہلت دی گئی ہے، ڈیڈلائن کے اگلے دن آپریشن شروع ہوگا۔ تمام قانونی تقاضوں اور تمام تصدیقی دستاویز کی بنا پر ایکشن لیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کمرشل عمارتوں ، پلازوں، شاپنگ سنٹرز، میگا سٹورز کو مطلع کیا گیا ہے۔ پارکنگ کی جگہ پر پارکنگ فوری بحال کریں۔ شہر میں ٹریفک کے آدھے مسائل پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر تجاوزات بننے کی وجہ سے ہیں۔ شہر بھر میں بلا امتیاز کاروائی ہو گی، کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈی اے، ٹیپا کی ٹیمیں شہر بھر میں سروے کر رہی ہیں۔ شہر میں سموگ اور بڑھتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ایل ڈی اے کی نئی بلڈنگز کی منظوری کے لیے روف ٹاپ گارڈننگ اور سولر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن