• news

اب تک 6لاکھ 50ہزار گندم کی بوریاں خرید کی جاچکیں:حسنات آصف


 شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حسنات آصف نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ کے 14 پرچیز سینٹرز میں اب تک 6لاکھ 50ہزار گندم کی بوریاں خرید کی جاچکی ہیں جبکہ کسانوں ،زمینداروں اور تاجروں کو 11لاکھ 58ہزار باردانہ بھی ایشو کی جاچکا ہے صحافیوںسے گفتگو کے دوران حسنات آصف نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے محکمہ فوڈ کو 16لاکھ بوری خریدنے کا ٹارگٹ دیا ہے جس کو مقررہ تاریخ سے قبل مکمل کرلیا جائیگا انہوںنے کہاکہ کسانوں ،زمینداروں ،تاجروں سے گندم کا ایک ایک دانہ تک خرید کیا جائیگا جبکہ کسی مل اونر کو مارکیٹ سے گندم خریدنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن