• news

عام انتخابات مےں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی: میاں عبدالروف


شرقپورشریف(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں عبدالروف نے کہا کہ مسلم لیگ ن و ہ واحد جماعت ہے جس میں جب بھی ملک پر برا وقت آیا ہے تو اس پارٹی نے ذاتی مفاد کو ترک کر کے ملک کیلئے سوچا ہے اور آنےوالے دنوں میں جو الیکشن ہوں گے اس میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی مہنگائی کا طوفان اس وقت ملک میں ہے پر اس کے ذمہ دار سابق حکمرانوں کی غلط پالیساں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو یہ درد اٹھا نا پررہا ہے بہت جلد مہنگائی کا طوفان تھم جائے گا اور عمران خان کے محب وطن ہونے کا نقاب بھی بہت جلد عوام کے سامنے ہو گا نواز شریف پاکستان آئیں گے اور اس ملک کو 2018کا ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن