حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا:کنور عمران
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و پی پی 140 کے امیدوار کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ فسطائی حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری تباہی و بربادی، لاقانونیت اور آئین شکنی کے سوا کچھ نہیں دیا حکمرانوں نے عمران خان کو عوامی سطح پر غیر مقبول بنانے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے مگر قوم امپورٹڈحکمرانوں کی تمام سازشوں کو سمجھ چکے ہیں وہ جتنا عمران خان کیخلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں عمران خان کی مقبولیت میں اتنا ہی زیادہ اضافہ ہورہا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر پیر سکندر شاہ ، شیخ زین ندیم،ذوالفقار علی بھٹو،انعام الحق گجر سمیت دیگربھی موجودتھے ۔