• news

حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلئے اقدامات کر رہی ہے : عارف سندھےلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے جو حالات آج ملک کے ہیں اس کے سابق حکمران ہیں جنہوں نے چار سال ملکی ترقی کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا الٹا ملکی مسائل میں اضافہ کیا، آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہی ہے کیونکہ عوام عمران خان کے ارادوںسے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں اپنے چار سالہ دور حکومت نے عمرانی ٹولے نے ملکی معیشت کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے‘ پی ڈی ایم کی حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت عمرانی ٹولے کا گند صاف کرنے میں مصروف ہے مگر ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور عوام کے چہروں پ مسکراہٹ لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں کی حمایت کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن