• news

تحریک انصاف کا قیام نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر ہے: صدےق مہر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) عمران خان کی 27 سالہ سیاسی جدوجہد ملکی سیاسی تاریخ کا درخشاں ستارہ ہے۔ ایک سیٹ سے پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاق کی واحد نمائندہ پارٹی کا سفر کٹھن مشکلات اور انتھک محنت سے مزین ہے اور عمران خان کی نڈر قیادت، دوٹوک موقف اور عام آدمی میں سیاسی شعور بیدار کرنے کا بین ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری صدیق مہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی نمائندوں کےساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کارکنان کو ستائیسویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے کہا کہ تحریک انصاف کا قیام نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر ہے جس کی تکمیل آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی ہے۔ اس موقع پر میاں ناصر، مہر شہباز، ملک ہارون، مہر عباس، سیٹھ اعجاز انصاری اور منیر اے منہاس موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن