• news

حکمران مہنگائی کے خاتمہ کے بجائے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں: اکبر نقشبندی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی کے خاتمہ کے بجائے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں،مہنگائی کے خلاف مارچ کرنیوالوں کو اقتدار حاصل کرنے کے بعد کچھ نظر نہیں آرہا،امپورٹڈ حکومت نے ایک سال میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،بدترین خوفناک مہنگائی اور بے روزگاری میں بجلی و گیس اور پڑول کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے اس سے مخلوق خدا پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے فیصلے کو نظر انداز کرنے کی حکومتی سازش کے نتائج خطرناک ہوں گے،بحرانوں سے نکلنے کا حل حکومت اور اپوزیشن کو مل کر نکالنا ہوگا۔پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ٹکرا سے ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن