کارکن عمران خان کی قیادت میںمتحد ہیں: علی اشرف مغل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے این اے78کے امیدوار علی اشرف مغل کی قیادت میں قافلہ لاہور روانہ ہوا جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میںڈیوٹی دی اس دوران کارکنوں اور پارٹی رہنماﺅں ،عہدیداروں کی کثیرتعدادنے زمان پارک کے باہر رات گئے تک ڈیوٹی سرانجام دی اس دوران خطاب کرتے علی اشرف مغل نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اپنے لیڈر عمران خان کی قیادت میںمتحد ومنظم ہیں امپورٹڈ حکمران الیکشن سے فرار کیلئے تمام حربے استعمال کررہے ہیں عمران خان کے خلاف جھوٹے اور انتقامی کارروائیوں کے مقدمات درج کئے گئے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا لیکن کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ملک وقوم کے تحفظ اور سالمیت کیلئے تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک وقوم کوان چوروں ،لٹیروں سے نجات دلائے گی ۔