• news

 غیر قانونی ذخیرہ اور اسمگل کی جانے والی گندم سے بھری سات گاڑیاں پکڑی گئیں،4300بوریاں برآمد


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پاسکو نے مختلف علاقوں سے غیر قانونی ذخیرہ کی جانے والی اور اسمگل کی جانے والی گندم سے بھری سات گاڑیاں پکڑ کر گاڑیوں پر لوڈ گندم کی 4300بوریاں قبضہ میں لے لی گئیں۔زونل منیجر پاسکو مکرم جاوید نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پاسکو کی جانب سے کالیکی،بھوبھڑہ،مدینہ شوگر ملز چوک،ساون پورہ اور فتح پور کے علاقوں سے گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی جارہی تھی جیسے ناکام بناتے ہوئے گندم سے بھری سات گاڑیاں پکڑ لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن