گوجرانوالہ : ایس ایس پی آپریشنز کا شہید کانسٹےبل کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولےس افسر ایاز سلیم کے حکم سے ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل نے شہید کانسٹےبل کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی ، انہوں نے دولہا اور دلہن کو سلامی و دیگر تحائف دئیے اورشہید کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا، ایس ایس پی آپریشنز نے بیٹی کی شادی پر شہید کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔شہید کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گااس موقع پر،ڈی ایس پی کینٹ آصف محمود گوندل،ایس ایچ اوکینٹ مدثر رفیق اور دیگر پولیس افسر و جوان بھی موجود تھے۔