• news

حکومتی ارکان سے دستخط لے لئے گئے‘ آج قومی اسمبلی میں اہم قرارداد منظوری کا امکان


اسلام آباد (رپورٹ: رانا فرحان اسلم) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی ارکان کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ وزیراعظم نے ارکان کو اعتماد میں لیا۔ حکومتی اتحاد کے تمام ارکان اسمبلی سے دستخط لے لئے گئے۔ آج ایوان میں اہم قرارداد کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ پارلیمان کے استحقاق اور بالا دستی پر پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لیگی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ریاست بچانے کیلئے سیاست داو¿ پر لگائی۔ سیاست کی بجائے ریاست عزیز ہے۔ لیگی ارکان نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ پارلیمان بالادست، کوئی ادارہ اس کا استحاق مجروح نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب ایوان میں اجلاس کی کارروائی کے دوران مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر مرتضی جاوید عباسی، شزا فاطمہ خواجہ اور رومینہ خورشید عالم نے ایوان میں موجود تمام ارکان اسمبلی سے دستخط کروائے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو شہر سے باہر نہ جانے اور ہر وقت دستیاب رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

 

ای پیپر-دی نیشن