• news

پیٹ میں تکلیف پر ترک صدر نے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا، انتخابی مہم معطل 


انقرہ (این این آئی+ نیٹ نیوز) ترکیہ میں ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے دوران صدر رجب طیب اردگان کو پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ انتخابی مہم ایک روز کیلئے معطل کر دی گئی۔15 منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دیئے۔ انٹرویو کے دوران ترک صدر طیب اردگان تھکے ہوئے نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی نمایاں تھے، اس انٹرویو کے بعد اپنی ٹویٹ میں ترک صدر نے نیک تمنا¶ں اور دعائیں بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر کی ہدایات پر وہ اپنی انتخابی مہم کو فی الحال معطل کر رہے ہیں البتہ کل جمعرات سے انتخابی مہم کا دوبارہ آغاز کروں گا۔ یاد رہے 14 مئی کے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن