• news

پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلی کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر 


اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب اور خیبرپی کے اسمبلی کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی۔ راولپنڈی کے رہائشی ناصر محمود کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔ دونوں اسمبلیاں وزراء اعلی کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ دونوں اسمبلیاں جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑیں، جبرل باجوہ اور عمران خان کا اسمبلی تحلیل کے وزیر اعلی اختیار سے کوئی تعلق نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب اور کے پی کے اسمبلی بحال کرنے کا حکم دے۔ سپریم کورٹ اگر سمجھتی ہے کہ الیکشن ضروری ہے تو انتخابات کیلئے 21 ارب کے فنڈز تحریک انصاف سے وصول کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن