• news

بی جے پی کو شکست، 1977ءکے بعد پہلی بار مسلمان محمد اقبال ڈپٹی میئر دہلی منتخب 


نئی دہلی (نیٹ نیوز) عام آدمی پارٹی کی امیدوار نئی دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیلی اوبرائے بلامقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔ شیلی اوبرائے کے مقابلے میں بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ اسی طرح ڈپٹی میئر کیلئے بی جے پی امیدوار نے کاغذات واپس لے لئے ہیں اور اس عہدے پر بھی عام آدمی پارٹی کے آل محمد اقبال نے بلامقابلہ میدان مار لیا۔ نئی دہلی کی میونسپل حکومت میں 1977ءکے بعد پہلی بار ڈپٹی میئر کے عہدے کیلئے ایک مسلمان کا انتخاب ہوا ہے۔ یاد رہے کہ دسمبر 2022ءمیں نئی دہلی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں 250 سیٹوں میں سے 134 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرکے بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کو زمین بوس کر دیا تھا۔ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے ارکان کو پہلے ڈرا دھمکا کر اور پھر لالچ دیکر بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی تاہم مودی سرکار کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑھتے ہوئے عوامی دبا¶ اور عام آدمی پارٹی کے ارکان کی استقلال کے سامنے مودی سرکار بے بس ہو گئی اور اقتدار منتقل کرنے کا کڑوا گھونٹ پینا ہی پڑا۔ ہزیمت سے بچنے کیلئے مودی کے امیدواروں نے مقابلے کے میدان سے فرار ہونے میں عافیت جانی۔
 میئر دہلی منتخب

ای پیپر-دی نیشن