الیکشن کمشن کو مطلوبہ رقم جاری نہ ہو سکی‘ حکومت سرگرم
اسلام آباد (عترت جعفری) 26 اپریل بھی گزر گئی، لیکن الیکشن کمیشن کو مطلوبہ رقم جاری نہ ہوسکی، اسلام آباد میں گزشتہ روز تمام دن حکومت سرگرم رہی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہوا۔ دھواں دھار تقاریر ہوئیں، کابینہ بھی بیٹھی، سپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا، ان تمام واقعات کا پیغام بہت واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ آئندہ ہفتہ عشرہ بڑے واقعات کا پیش خےمہ ہو گا۔ حکومت کی جانب سے اور مختلف سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے جو اےوان اور اس کے باہر خطابات کئے گئے ہیں ان سے صاف لگتا ہے کہ بعض آپشنز اب استعمال کے لئے واضح کر دیے گئے ہےں۔ آج سپریم کورٹ کے سامنے الیکشن والا کیس لگے گا، اس کیس کی سماعت کے بعد سامنے آنے والا حکم واقعات کی ترتیب اور ان کی شدت کا محرک ہوگا، یہ سب کچھ ایک ایسے وقت پر رونما ہو رہا ہے، ابھی تک آئی ایم ایف کی طرف سے قرضہ پروگرام کی بحالی کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ، گذشتہ اےام مےں اچھی خبروں کے سامنے آنے پر روپے کی قدر بڑھنے کی علامات سامنے آتی ہیں، منفی واقعات کی وجہ سے یہ مثبت رجحان الٹے پاو¿ں پھر جاتا ہے، حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں اور اہم راہنماوں جن میں وزےر اعظم مےاں شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن شامل اور ان کے بیانات کی جو ٹون ہے وہ بہت واضح ہے، محسوس ہوتا ہے کہ وہ ممکنہ عدالتی ردعمل کے بارے مےں ےقےن ہے، اس کے روک تھام کی پیش بندی کر رہے ہیں مگر جو چےز یقینی ہے کہ سےاسی عدم استحکام سے آئی ایم ایف کا پروگرام مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گا، ڈالر کی قدر بے قابو ہو سکتی ہے، ’کچھ لو اور کچھ دو‘ والا فارمولا ہی ملک کو اس بحران سے نکال سکتا ہے۔