مقبوضہ کشمیر : محاصرے ، تلاشی کارروائیاں جاری ، درجن کے قریب نوجوان گرفتار
سرینگر (این این آئی + آئی این پی + اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے سے کم از کم ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو قصبے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا، بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموںخطے کے پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی ساتویں روز بھی جاری رہی۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت رہنما صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط کرلی،کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی متنازع نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (اے این آئی)نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹوں کی سرینگر اور بڈگام میں جائیدادیں ضبط کرلیں جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے حل تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں فورم کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کریں۔
کشمیر