• news

شنگھائی تعاون تنظیم وزراءدفاع کا اجلاس ، پاکستان ورچوئل شرکت کرے گا 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے بھارت میں 27سے 28اپریل کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ورچوئلی شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس نئی دہلی میں ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق کہ اجلاس میں پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گا۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف ورچو¿لی کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کرے گا، بھارت نے اس سال مئی میں گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن