ضلع خیبر میں سیکورٹ فورسز ، دہشت گردوں میں فائرنگ ، 2 سپاہی شہید ،2 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا گیا، مقابلے میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، سپاہی وقاص علی شاہ اور سپاہی باسط علی نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔